ملتان، 16جولائی(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے ڈینگی سرویلنس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ ہیلتھ کے کنٹینٹ منیجمنٹ سسٹم پر رپورٹ ہونیوالی تمام شکایات کا24 گھنٹے کے اندر ازالہ کردیا ہے اور کمپنی ورکرز نے شہر کے 46مقامات سے ڈینگی پنپنےکا سبب بننے والے کاٹھ کباڑ اور کچرے کا صفایا کردیا ہے۔
کمشنر عامرخٹک اور ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے بارشوں کے پیش نظر تمام محکموں کو انسداد ڈینگی بارے الرٹ جاری کردیا ہے اور سرویلنس کی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی یے۔ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ڈینگی سرویلنس بارے کردار ادا کرنے کے لئے متحرک ہے اور شہر میں جاری بارش کی رم جھم کے دوران بھی ڈینگی پنپنے کے لئے سازگار مقامات کی خصوصی صفائی کی جاری رہی ہے۔
دوسری طرف کمپنی کے سی ای او امیرحسن نے ورکرز کوڈینگی سرویلنس بارے سرگرمیاں اسی رفتار سے جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ تمام متعلقہ محکموں کی ڈینگی سرویلنس بارےکارکردگی کا اعلیٰ سطح پر جائزہ لیاجارہا یے۔