ملتان، 16 جولائی (اے پی پی ): پی پی 217 ضمنی انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سامانِ کی ترسیل کا عمل شروع ہوچکا ہے، صبح سویرے سے بیلٹ پیپرز اور دیگر سامان سخت سیکورٹی کے حصار میں اپنے اپنے پولنگ اسٹیشن پہنچا دئیے گئے ہیں، حلقے میں ووٹرز کے تعداد دو لاکھ سولہ ہزار نو سو چھیانوے ہے ۔ آٹھ پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جن کو مشترکہ طور پر رکھا گیا ہے جبکہ 26 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔











