اوکاڑہ ،16جولائی (اے پی پی): تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں داماد نے مبینہ طور پر اپنے سسرالیوں پر فائرنگ کر دی جس سے چار افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت عاشق ،سلیمان اور کاشف کے ناموں سے ہوئی جبکہ زبیدہ مریم عباس شدید زخمی ہوئے۔
ڈی پی او حسن اقبال نے فوری طور پر ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے بھی فوری ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ۔











