رینالہ خورد؛شہراور گردونواح میں تیزبارش، موسم خوشگوارہوگیا

28

رینالہ خورد،15جولائی(اےپی پی): ملک کے دیگر علاقوں کی طرح رینالہ خورد شہر اورگردنواح کے  علاقوں میں تیز بارش کاسلسلہ جاری ہے،  بارش سے گرمی کازور ٹوٹ گیا   اورموسم خوشگوار ہوگیاہے۔

شدید گرمی اور بارش نہ ہونے سےزمین بھی خشک ہوچکی تھی جسکے باعث زمین کے اوپرشدید گرمی اورزیرزمین خشکی  سے بھی فصلیں سوکھ رہی تھیں۔ دوروز کی بارش سے زمین کے اندر موجودخشکی کسی حد تک کم ہوگئی  جبکہ بارش سے فصلوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔