رینالہ خورد،17جولائی(اےپی پی):نواحی گاؤں 10جی ڈی نول پلاٹ میں جانوروں کا چھپر بارش کے باعث گر گیا، جس کے باعث دو خواتین، ایک مرد اور 07 سالہ بچی زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا ہے۔











