ملتان، 17 جولائی (اے پی پی ):صوبائی حلقہ 217 میں ضمنی انتخابات کی پولنگ کے اختتامی لمحات ،ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سی پی او خرم شہزاد خرم نے حلقہ میں پیٹرولنگ کی۔ ڈپٹی کمشنر سی پی او نے امن و امان اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے پولنگ سٹیشنز کے قریب موثر ٹریفک مینجمنٹ کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ و خاتون ووٹرز کو پولنگ سٹیشنز تک آسان رسائی دی جائے جبکہ ضلع بھر میں امن و امان کی مثالی فضاء قائم ہے۔
سی پی او نے کہا پولیس اور سکیورٹی فورسز جانفشانی سے فرائض انجام دے رہی ہیں ، پولنگ کے مراحل ختم ہونے تک حساس سٹیشنز کی سکیورٹی ریڈ الرٹ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ضابطہ اخلاق کی موثر پیروی یقینی بنائی ہے۔











