اوکاڑہ؛ 60 فٹ گہرے کنویں میں موٹر ٹھیک کرنے کے لئے اترنے والے  افراد بے ہوش ،آکسیجن فراہمی کے باوجود جانبر نہ ہو سکے 

16

اوکاڑہ،18جولائی(اے پی پی): دیپالپور کے نواحی علاقہ گجر چوک رتہ کھنہ روڈ پر دو افراد تقریبا 60 فٹ گہرے کنویں میں موٹر ٹھیک کرنے گئے اور نامعلوم وجہ سے بے ہوش ہو گئے۔

کالر کے مطابق ایک شخص 60 فٹ گہرے کنویں میں موٹر ٹھیک کرنے گیا اور نامعلوم وجہ سے بے ہوش ہو گیا۔ اس کا ساتھی جو کہ اس کی مدد کرنے کےلئے کنویں میں اترا وہ بھی بے ہوش ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 دیپالپور سے 01 موٹر بائیک ایمبولینس، 01 ایمبولینس اور 01 فائر اینڈ ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور جدید آلات اور SCBA کی مدد سے متاثرین کو کنویں سے نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کرتے ہوئے دونوں کو نکال کراکسیجن فراہم کرتے ہوئےہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں دونوں محمد سلیم اوراحمد علی دم توڑگئے۔