سکھر؛ آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کیس میں صوبائی مشیر میر اعجاز جکہرانی احتساب عدالت میں پیش، سماعت 4 اگست تک ملتوی

23

سکھر،18 جولائی (اے پی پی): صوبائی مشیر میر اعجاز جکہرانی سکھر احتساب عدالت میں پیش، سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی گئی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما مشیر برائے جیل خانہ جات میر اعجاز جکہرانی آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سکھر احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت کے جج فرید انور قاضی نے سماعت کی۔ کوئی گواہ پیش نہیں ہوا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔