ملتان؛ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بائی پاسز کی صفائی شروع کر دی،ڈیوائیڈر کی سکریپنگ بھی کی جا رہی

34

ملتان، 19جولائی(اے پی پی):ملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شہر اولیاء کے بائی پاسز کی صفائی کے لئے سرگرم عمل ہے،سپیشل صفائی اسکواڈ نے بہاولپور بائی پاس کی صفائی کے لئے آپریشن شروع کردیا ہے اور وہاڑی چوک سے بہاولپور چوک تک شاہراہ کی صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے، شاہراہ کے ڈیوائیڈر کی سکریپنگ کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔ نقش بند کالونی، اخترآباد، سمیجہ آباد اور  شمس آباد میں بھی بھر پور صفائی ستھرائی کی گئی۔

کمپنی کے سی ای او امیرحسن نے  شہر کی صفائی پوری رفتار سے شروع کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ تمام بائی پاسسز کی مرحلہ وار صفائی کی جائے،  شہر میں نصب تمام ڈسٹ بِن  کی مکمل صفائی اور دھلائی کی جائے۔

انہوں نے  شہر میں مختلف مقامات پر رکھے گئے کنٹینرز پوائنٹس کی  مکمل صفائی کے لئے بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔