مری،19 جولائی (اے پی پی): جانوروں کی جلدی بیماری لمپی اسکن وبائی شکل اختیار کر گئی ہے۔ میدانی علاقوں کے بعد لمپی اسکن نے پہاڑی علاقوں کا بھی رخ کر لیا،خطرہ ناک بیماری کے وار جاری ہیں جبکہ محکمہ لائیوسٹاک نے مکمل خاموشی اختیار کر لی،جانوروں کے علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے باعث فارمرز شدید پر یشان ہیں۔
جانوروں کے لیے تحصیل بھر میں قائم واحد ویٹنری پر بھی اسٹاف کی کمی اور ویکسین کی عدم دستیابی کا انکشاف ہوا، متاثرہ فارمرز کا کہنا ہے کہ مخصوص میڈیکل اسٹوروں سے مہنگی ویکسین خریدنے کا کہا جاتا ہے، حکومت مدد کریں،فارمرز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت لائیو اسٹاک ماہرین پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تعنیات کرے۔











