اوکاڑہ،19 جولائی (اے پی پی)آبادی اور وسائل میں توازن رکھنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔صحت مند ماں ہی صحت منداور خوشحال معاشرے کی ضامن ہے ۔ اس سلسلے میں ہمیں اپنا اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارضیاء اللہ چوہدری اسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد نے “محکمہ بہبود آبادی تحصیل رینالہ خورد ” کے زیر اہتمام عالمی یوم آبادی کے سلسلے میں ایک آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
واک میٹرنٹی ہوم سے ہوتی ہوئی کلمہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی جس میں افسران ، سول سوسائٹی ، صحافیوں ، وکلا ء، این جی اوز ، کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر چوہدری جاوید اقبال تحصیل آفیسر بہبود آبادی رینالہ خورد نے بھی خطاب کیا۔











