اسلام آباد،19جولائی(اے پی پی): پاکستان میں نئے تعینات ہونے والے ترک سفیر مہمت پاچا جی نے منگل کو یہاں نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے مزید فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نیول چیف نے ترک سفیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترک سفیر نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔











