پشین،19جولائی( اے پی پی ): شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش ہوئی جس سے گردونواح کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ شہر کی مین شاہراہ جگہ جگہ پر تالاب کا منظر پیش کررہی ہے۔ شہر میں نکاسی کے نالیوں کی بندش نے صورتحال مزید ابتر کردی ہے۔ بارش کے باعث موسم نہایت خوشگوار ہونے کے ساتھ گرمی کا زور بھی ٹوٹ گیا ہے۔











