ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا تحصیل شجاع آبادٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

14

ملتان 20، جولائی (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے  تحصیل شجاع آباد کا دورہکیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں طبی سہولیات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے ملاقات بھی  کی ۔

ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ  ٹی ایچ کیو ہسپتال میں امراضِ قلب کی سکریننگ کی سہولت فراہم کرینگے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ٹراما سنٹر میں عملے کی کمی پورا کرنے کیلئے حکومت کو سمری بھیج دی ہے اور انہوں نے کہا کہ شجاع آباد کے بلڈ بنک کو سپلائی کیلئے ملتان سے منسلک کرینگے۔ ڈپٹی کمشنر  نے  ڈائیلاسز سنٹر کو اپ گریڈ کرکے مزید مشینوں کی فراہمی کا حکم دیا اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ناصر شہزاد ڈوگر نے بھی  بریفنگ دی۔