حکومتی اتحاد  کی پریس کانفرنس میں مریم نواز،مولانافضل الرحمن ، بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی

30

اسلام آباد۔25جولائی  (اے پی پی):حکومتی اتحادکے رہنمائوں کی پریس کانفرنس میں مریم نواز،مولانافضل الرحمن ، بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ پیر کو پریس کانفرنس کے آغازپر وفاقی  وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، پیپلز پارٹی کے چیئرمین وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ہاشم نوتزئی، عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل خان، مسلم لیگ ق کے طارق بشیر چیمہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد مگسی، آزاد رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی، متحدہ قومی موومنٹ کے اسامہ قادری موجود تھے جبکہ ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی  اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ وفاقی وزیر شاہ زین بگٹی،  آزاد رکن قومی اسمبلی محسن داوڑنے زوم کے ذریعے پریس کانفرنس میں  شرکت کی۔