ایوان صدر تقریب حلف برداری، صدر علوی نے پرویز الٰہی سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف لیا

14

 اسلام آباد،27 جولائی (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایوان صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں چوہدری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیا۔

 تقریب میں مسلم لیگ (ق) اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت، عہدیداران اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 قبل ازیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نو منتخب وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے ملاقات کی۔صدر مملکت نے انہیں وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔