رینالہ خورد،31جولائی(اےپی پی): تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کو اطلاع ملی کی رحمان کالونی کے رہائشی دوافرادعرفان علی اورزوہیب پتنگیں فروخت کررہے ہیں جس پر پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے انکے قبضے سے سینکڑوں پتنگیں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔











