غذر؛آسمانی بجلی گرنے سے ایمت، دھیمل میں لینڈسلائیڈنگ، متعدد مکانات زیر آب ، گلگت چترال روڈ بلاک

10

غذر،31 جولائی(اے پی پی): غذر میں گزشتہ روز سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، آسمانی بجلی گرنے سے ایمت اور دھیمل میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث متعدد مکانات زیر آب آنے کے علاوہ گلگت چترال روڈ بھی ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک ہوگئی ہے۔

 ڈپٹی کمشنر غذر کیپٹن ریٹائرڈ طیب سمیع کے مطابق اتوار کے روز دھیمل گوپس میں آسمانی بجلی گرنے سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں چار گھر زیرآب آگئے ہیں اور گلگت چترال روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے۔

دوسری جانب اشکومن کے علاقہ ایمت میں بھی لینڈ سلائیڈنگ سے کھڑی فصلوں، درختوں اور سڑکوں کو نقصان پہنچا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 گلگت چترال روڈ کی بحالی کے لیے این ایچ اے حکام سے رابطہ کیا گیا اور ایمت نالے سے سیلابی ریلے کا رخ آبادی کیجانب روکنے کے لیے ضلعی ڈاسزاسٹرمنیجمنٹ کی ٹیمیں ایمت کےعلاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ دھیمل کے مقام پر گللگت چترال روڈ بلاک ہونے کے باعث تحصیل پھنڈر کے تمام علاقوں کا زمینی رابط منقطع ہو گیا ہے،جس سے عوام کو پریشانی کا سامنا ہے۔