اوکاڑہ؛ شہر اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نےعلاقوں میں جل تھل کردیا

37

اوکاڑہ،31جولائی(اے پی پی ): موسلادھاربارش سےشہر کے تمام بازاروں میں آمدورفت میں دشواریاں پیدل چلنے والوں سے موٹر سائیکل رکشے والوں نے منہ مانگے کرئے  لینا شروع کر دئیے۔موسلادھار کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ، متعدد علاقوں میں بارش کا پانی گھروں میں جمع ہو گیا ہے ۔ ایم اے جناح روڈ ، صمد پورہ، گول چوک،کچہری بازار، ریل بازار، صدربازار، کچہری بازاروں میں بارش کی وجہ سے لوگوں کو کاروبار میں دشواری ہوگئی ہے ، متعدد علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی ہے ۔