رینالہ خورد2اگست(اےپی پی): اسسٹنٹ کمشنررینالہ خورد چودھری ضیااللہ نے کہاکہ ہرماہ کی یکم اور 2تاریخ کو دوروز کے لیے ریگولر کھلی کچہری کاانعقاد کیاجاتاہے اور ریونیوسے متعلقہ مسائل کے حل کے لیے آنیوالی درخواستوں پر احکامات دیے جاتے ہیں اورکھلی کچہری میں آنیوالے سائلین کی درخواستوں پر دیے گئے احکامات پر بیک اپ بھی لیاجاتاہے۔ انھوں نے کہاکہ ریونیو سے ہٹ کر بھی عوام کے لیے میرے آفس کے دروازے کھلے ہیں عوام کے مسائل حل کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے عوام کے مسائل حل کرکے دلی سکون اور اطمینان حاصل ہوتاہے۔











