ملتان, 03 آگست)اے پی پی ): پی ایچ اے ملتان نے محرم الحرام کے پیش نظر پارکوں اور گرین بیلٹس کے گرد تجاوزات گرد گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے اس سلسلے میں تما م روٹس میں آنے والے پارکوں اور گرین بیلٹس پر آپریشن کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے۔انفورسمنٹ ٹیم کو آپریشن کے بعد رپورٹ پیش کریگی۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس چوہدری غلام نبی،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر سعد قریشی اور ایڈمنسٹریٹر پارکس محمد اصغر بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اُسامہ نے کہا کہ پارکوں کی لسٹ تیار کر لی ہے جلد آپریشن کیا جائے گا۔اُنھوں نے مزید کہا کہ پارکوں اور گرین بیلٹس کے گرد تجاوزات برداشت نہیں کریں گے۔مستقبل میں بھی آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا۔











