اٹک ؛ یوم استحصال کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس، مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں منعقد ہو گی

31

اٹک،03 اگست (اے پی پی): یوم استحصال کشمیر کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ڈی سی آفس اٹک میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک ذوالفقار احمد نے اجلاس کی صدارت کی جس میں متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں 05اگست کو یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر بتایا گیا کہ یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ضلعی اور تحصیل سطح پر تقریبات منعقد کی جائیں گی۔مرکزی تقریب ضلع کونسل ہال میں پانچ اگست کو صبح 9بجے منعقد کی جائے گی جس میں تمام طبقہ فکر کے افراد شرکت کریں گے۔