ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم استحصال کشمیر کے سلسلے میں شاندار ریلی

12

                             ملتان 05 آگست (اے پی پی ):رضا ہال سے کچہری تک ریکی میں ہزاروں شہریوں کا کشمیر سے اظہار یک جہتی کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اخلاق احمد اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے قیادت کی اور شرکاء ریکی نے ہاتھوں کی زنجیر بناکر بھارت کی اجارہ داری کی مذمت بھی کی اخلاق احمد نے کہا کہ بھارت نے 3 سال قبل کشمیریوں کے حقوق سلب کرکے ظلم کیا ہے اور کہا کہ پاکستانی قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود نے کہا کہ عالمی برادری معصوم کشمیری عوام پر  بھارت کے مظالم کا نوٹس لےاور کہا کشمیری عوام پر مظالم کی دنیا بھر میں  مثال نہیں ملتی