اسلام آباد،11اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے جمعرات کو یہاں ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز کے زیر اہتمام ڈیجیٹل فوٹو گرافی نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، یہ نوجوان پاکستان ہے ،اس مرتبہ پاکستان کی 75 ویں سالگرہ منانے میں نوجوانوں سمیت ہر پاکستانی پرجوش ہے۔











