ملتان، 11 اگست (اے پی پی ): ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رضوان نزیر نے قیام پاکستان کے 75 سال مکمل ہونے پر ڈائمنڈ جوبلی تقریبات سے متعلق اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر آرٹس کونسل میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، کل (جمعہ ) کیلی گرافی کا ایونٹ ہو گا اور پھر ہفتے کو ملی نغموں کے مقابلہ جات ہیں اور چودہ اگست کو عوام کے لیے فوگ موسیقی کا انتظام کیا گیا ہے ۔انہوں نے ملتان کے شہریوں سے درخواست کی وہ ان تقریبات میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرنے کیلئے آرٹس کونسل تشریف لائیں۔











