پاکستان کی 75ویں سالگرہ؛اوکاڑہ کی گلیوں، بازاروں اور چوراہوں میں یوم آزادی کے  سٹالز سج گئے

29

 اوکاڑہ،12اگست (اے پی پی):  پاکستان کی 75ویں سالگرہ ” ڈائمنڈ جوبلی”  کو شایان شان انداز میں منانے کے لئے ملک بھر کی طرح اوکاڑہ میں بھی 14 اگست جشن آزادی کے حوالے سے تمام گلیوں،  بازاروں اور چوراہوں میں  سٹالزسجا گئے ہیں ۔سٹالز پرلاکھوں کی تعداد میں سبز ہلالی جھنڈیاں ، سٹکرز، جشن آزادی کے لئے بچوں ریڈی میڈ کپڑے، چوڑیاں،بیجز اوردیگر سامان کی فروخت جاری ہے اور بازاروں میں عید کا سماں معلوم ہوتا ہے۔

 جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی میں ڈسٹرکٹ پبلک پری  سکول میں ننھے بچوں اور بچیوں کے مابین پاکستانی پرچم  بنانے کا آرٹ مقابلہ ہوا جبکہ گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول میں ملی نغموں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔