سیالکوٹ،13اگست (اے پی پی):سیالکوٹ میں ڈائمنڈ جوبلی کی تیاریوں کا سلسلہ زورو شور سے جاری ہے۔ سیالکوٹ شہر اوراس کے نواحی دیہی علاقوں میں سٹالز اور دکانیں سج چکی ہیں جہاں قومی پرچم، بچوں ، بڑوں کے لئے قومی جھنڈے کی طرز پر لباس اور مختلف اقسام کے سٹیکر ز فروخت کئے جا رہے ہیں۔لوگوں کی بڑی تعداد اپنے بچوں کے ہمراہ ان سٹالز پر آ کر خریداری میں مشغول ہے۔سیالکوٹ بھر میں ڈائمنڈ جوبلی بھرپور جو ش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا اور اس موقع پر مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔سیالکوٹ میں عوام کی کثیر تعدادنے ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر پودے لگانے کا پروگرام بھی تشکیل دیاہے تاکہ ملک کو سر سبزو شاداب بنایا جا سکے۔











