اسلام آباد،13اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترانہ ملک کی پہچان ہے، ری ریکارڈڈ قومی ترانے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، یہ ہم سب کا کریڈٹ ہے، نئے ری ریکارڈڈ قومی ترانے میں پاکستان کے ثقافتی و علاقائی رنگوں کی عکاسی کی گئی ہے، لیاقت علی خان کے بعد شہباز شریف دوسرے وزیراعظم ہوں گے جو کل پاکستان کے آفیشل ری ریکارڈڈ قومی ترانے کا اجراء کریں گے۔











