اسلام آباد، 13 اگست (اے پی پی ):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ہفتہ کو یہاں وزارت اطلاعات، سی ڈی اے اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیر اہتمام مختلف سکولوں کے بچوں کی جانب سے قومی پرچم کی پینٹنگ اور ڈائمنڈ جوبلی فیسٹیول کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ جب بھی ملک میں جمہوری دور آیا اس کے ثمرات پاکستان کے عوام کو ملے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ جمہوریت میں اس مٹی کا مستقبل ہے۔











