ہم عہد کریں کہ ایسی قوم کی تشکیل دیں جو قرآن و سنت کی بنیاد پر بہترین پاکستانی قوم ہو؛ڈائریکٹر ادارہ ثقافت اسلامیہ ڈاکٹر مظہر معین

23

لاہور،13اگست (اے پی پی ): ڈائریکٹر ادارہ ثقافت اسلامیہ ڈاکٹر مظہر معین نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام کو کو 75 برس ہو چکے ہیں اور 14 اگست ہمارا یوم آزادی ہے اس مناسبت سے ہم عہد کریں کہ ایسی قوم کی تشکیل دیں جو قرآن و سنت کی بنیاد پر بہترین پاکستانی قوم ہو

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی  کے حوالے  سے  اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر مظہر معین نے کہا کہ ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ ہم ایک فلاحی ریاست اور اسلامی ریاست کی طرف پیش قدمی کریں ،جو حقوق آج مغرب کے ممالک اپنی ریاست کے لوگوں مہیا کر رہی ہے وہ ہی اسلامی حقوق  اور وہی انسانی حقوق بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی قوم کی تشکیل کریں جو کہ قرآن سنت کی بنیاد پر ایک پاکستانی قوم ہو اور جو جدید تقاضوں کے مطابق بھی اپنا کردار ادا کر سکے۔اس سلسلے میں نوجوانوں کی زمہ داریاں بھی بہت ذیادہ ہیں اور پرانی نسل کی یہ ذمہ داری ہے کہ ان کی رہنمائی کریں اور ان کو اس قابل بنائیں کہ ملک کے بیرونی اور اندرونی معاشی مسائل کو ختم کرکے ایک خودمختار اور  معاشی طور پر مستحکم ریاست کا قیام عمل میں لاسکیں۔