ہرنائی؛ یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب،پولیس کے چاک و چوبنددستے نے سلامی پیش کی

7

ہرنائی،14اگست(اے پی پی ):  جشن آزادی کی مرکزی تقریب میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی ۔ڈپٹی کمشنر محمد رفیق ترین نے پرچم کشائی کی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر  نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی شہ رگ ہے ۔