پاکستان کا 75واں یوم آزادی، مزار اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقارتقریب،پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے

13

لاہور، 14اگست(اے پی پی):  پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر مزار علامہ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔مزار اقبال پر  جشن آزادی کی ہونے والی  تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے پنجاب رینجرز سے اعزازی گارڈز کے فرائض لیکر سنبھال لیے۔

گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل شہباز خان نے گارڈز کی تبدیلی کے عمل کا معائنہ کیا، مزار پر پھولوں کا گلدستہ رکھا اور فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیے۔