نوشکی؛ یوم آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب،  پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی، کیک کاٹا گیا

12

نوشکی،14اگست(اے پی پی ):  یوم آزادی کے موقع پر ڈپٹی کمشنرخرم خالد کے آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منقعد کی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جبکہ آزادی کیک بھی کاٹا گیا۔

اس موقع پر ڈی سی نوشکی، ڈی آئی جی پولیس ودیگر نے خطاب بھی کیا اور قوم و ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔