پشین،14 اگست (اے پی پی): پورے ملک کی طرح پشین میں بھی جشن آزادی ملی جوش وجزبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، یوم آزادی کی مرکزی تقریب مقامی رہسٹ ہاوس میں منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی رکن صوبائی اسمبلی حاجی آصغر ترین تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی مولوی حاجی آصغر ترین ،رکن صوبائی اسمبلی حاجی عزیز اللہ آغا ، ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی ، ڈسٹرکٹ پولیس آفسر عبدالحلیم اچکزئی نے پرچشم کشائی کرکے باقاعدہ تقریب کا آغاز کیا، پرچم کشائی کے موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی دی ۔
تقریب میں طلباء نے تقاریر،ملی نغمے،ٹیبلوز پیش کیے۔
تقریب سے رکن صوبائی اسمبلی حاجی آصغر ترین، رکن صوبائی اسمبلی ،حاجی عزیز اللہ آغا ڈپٹی کمشنر ظفر علی محمد شہی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آزادی ایک بہت بڑی نعمت ہے جبکہ غلامی ایک لعنت ہے یہ آزادی ہمیں یونہی نہیں ملی، ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد یہ ملک حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیش بہا قربانیوں کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا ہے۔
تقریب میں سابق صوبائی وزیر اسفندیار کاکڑ سمیت قبائلی عمائدین،سرکاری آفیسران،اساتذہ کرام،طلباء اور سول سوسائٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔











