ژوب؛75 وایں یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب،پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی

30

ژوب،14 اگست(اے پی پی ): 75 وایں یومِ آزادی پر پرچم کشائی کی تقریب سرکٹ ہاؤس میں  منعقد کی گئی۔کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی ، کمانڈنٹ ایف سی کرنل سمیت احمد نے پرچم کشائی کی۔

پرچم کشائی  کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر ژوب ، انتظامی افیسران، قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔