وہاڑی،14 اگست (اے پی پی): ملک بھر کی طرح وہاڑی میں بھی ڈائمنڈ جوبلی یوم آزادی کے سلسلہ میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کونسل کے سبزہ زار میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر میاں محمد رفیق احسن،ڈی پی او رانا شاہد پرویز،ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، سیاسی راہنماؤں ،سماجی شخصیات اور تاجران نے پرچم کشائی کی ایلٹ فورس، پنجاب پولیس اور ریسکیو 1122 کے چاق و چوبند دستوں نے پرچم کو سلامی پیش کی ۔
تقریب کے دوران فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ۔ تقریب میں متعدد سکولوں کے طلبا و طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کیے۔
اس موقع پر طلبا و طالبات نے کشمیری مجاہدین کی جرات و بہادری اور انڈین آرمی کے مظالم کی دل موہ لینے والی عکاسی کی پرچم کشائی کی ۔تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی ،خوشحالی اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔











