جیکب آباد؛ یوم آزادی پرسیشن جج،ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی کی سربراہی میں پرچم کشائی کی تقریب ، شجر کاری  بھی کی گئی

17

جیکب آباد،14اگست  (اے پی پی):جیکب آباد میں یوم آزادی بڑی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔سیشن جج،ڈپٹی کمشنر،ایس ایس پی کی سربراہی میں تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور نعت سے کیا گیا اور پاکستان کے قومی ترانے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد اور ایس ایس پی جیکب آباد نے پرچم کشائی کی۔پولیس کے چاک و چوبند کمانڈو دستے نے سلامی پیش کی اور پولیس بینڈ نے مارچ پاسٹ کیا۔ تقریب میں شمولیت کرنے والوں کے پاکستان زندہ آباد کے نعرے فضا میں گونجتی رہے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالغفور کلھوڑو، ڈپٹی کمشنر جیکب آباد محمد یوسف شیخ، ایس ایس پی جیکب آباد سُمیر نور چنہ(پی ایس پی) نے ڈپٹی کمشنر آفیس میں شجر کاری مہم کے تحت پودے بھی لگائے اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئی