کارگل وار کے ہیرو لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر یوم  آزادی کی تقریب ، پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

11

غذر،14 اگست(اے پی پی ):  ملک بھر کی طرح شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین ضلع غذر میں یوم آزادی نہایت جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ضلع غذر کے مختلف مقامات پر جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے ،مرکزی تقریب کارگل وار کے ہیرو لالک جان شہید نشان حیدر کے مزار پر  منعقد ہوئی ،تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور لالک جان شہید کے مزار پر پھول چڑھائے۔

فورس کمانڈر گلگت بلتستان مینجر جنرل جواد احمدنے شہید کے مزار پر سلامی دی فاتحہ خوانی بھی کی ۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب اعلیٰ سول و عسکری حکام کے علاوہ غازیوں اور  شہریوں کی بڑی تعدادنے بھی شرکت کی۔