فیصل آباد؛محکمہ زراعت توسیع  کے زیر اہتمام”اے نگار وطن تو سلامت رہے” کے عنوان سے یوم آزادی کی تقریب  کا انعقاد

26

فیصل آباد، 14 اگست  (اے پی پی): اے نگار وطن تو سلامت رہے کے عنوان سے اتوار کو محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادکے ڈویژنل و ضلعی دفاتر میں یوم آزادی کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی چوہدری عبد الحمید ڈائریکٹر زراعت(توسیع) فیصل آباد ڈویژن اورخالد محمود ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع) فیصل آبادنے جشن آزادی کے مبارک موقع پر اس دن کے مقاصد کو بیان کیا اور کسانوں کے مسائل حل کرنے سمیت قومی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے ملکی ترقی میں اپنا کردار بھرپور کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔

شرکا ءنے خود احتسابی اور کفایت شعاری کو اپنانے اوردن رات پرخلوص محنت کے ذریعے ملک کی تقدیر بدلنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب کے آخر میں شجرکاری اور ملکی سلامتی و ترقی کیلئے دعا کی گئی جبکہ آزادی کیک بھی کاٹا گیا۔ اس سلسلہ میں مرکزی تقریب محکمہ زراعت(توسیع) کمپلیکس بوہڑ چوک جھنگ روڈ فیصل آباد میں منعقد ہوئی جس میں تمام شعبہ جات کے ارکان نے شرکت کی۔