جوھرآباد،14 اگست(اے پی پی ): مسلم لیگ ن کے ضلعی دفتر میں جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ،اس موقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور جنرل سیکرٹری کرم الہیٰ بندیال، سابق ضلعی چیئرمین ملک امیر حیدر سنگھا اعوان خان تصور علیخان سمیت مسلم لیگی عہدیداروں اور ورکر کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں خصوصی شرکت ضلعی صدر خواتین ونگ نے کی اور آزادی کا کیک کاٹا۔