ماسکو ؛ پاکستانی سفارت خانہ میں   یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی  کے موقع پر تقریب، سفیر شفقت علی خان نے پرچم کشائی کی

2

ماسکو ،14اگست  (اے پی پی):ماسکو میں پاکستانی سفارت خانہ میں پاکستان کے یوم آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی  کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ روس میں پاکستان کے سفیر شفقت علی خان نے پرچم کشائی کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔  ڈپٹی ہیڈ آف میشن رانا ثمر جاوید اور تھرڈ سیکٹری محمد طیب نے صدر مملکت و وزیر اعظم پاکستان کے یوم آزادی کے حوالے سے پیغامات پڑھ کر سنائے  ۔  تقریب میں ملی نغمے بھی پیش کئے گئے ۔

 اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  روس میں  پاکستان کے سفیر  شفقت علی خان  نے کہا   کہ پاکستان اور روس کے  درمیان تعلقات میں  مزید بہتری آئی ہے،روس کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں  پاکستانی کمیونٹی کا اہم کردار ہے  انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا ترجیحی  حصہ  ہے   ۔ انہوں نے کہا کہ روس کے ساتھ تعلقات کے فروغ میں ہمارے کمیونٹی کا اہم کردار ہے۔اس موقع پر پاکستان کی 75ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔

پاکستان کے سفیر شفقت علی خان ، ڈیفنس اتاشی بریگیڈیئر راشد محمود اور پاکستانی ملبوسات زیب تن کیے ہوئے بچوں نے کیک کاٹا۔فارن سروس کے جوشوا نے ملی نغمے سے  سماں باندھا اور سب حاضرین سے داد سمیٹی ۔چائیکوفسکی اکیڈمی کے سٹوڈنٹس نے پاکستانی ملی نغموں سے حاضرین کا دل موہ لیا۔