محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے پر علماء کرام داد تحسین کے حقدار ہیں؛ ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد فرید

13

نارووال ،22اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر نارووال شاہد فرید نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن  و امان کی فضا برقرار رکھنے پرعلماء کرام داد تحسین کے حقدار ہیں۔

یہ بات انہو ں نے  ڈسٹرکٹ امن کمیٹی نارووال کے اجلاس میں علماء کرام سے ملاقات کے دوران کہی۔  انہوں نے اجلاس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام کی جانب سے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے پر علماء کرام کا شکریہ ادا کیااور ضلع نارووال کے امن کو قائم رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

اجلاس کے اختتام پر  سانحہ سکروڑ اور نیلم ویلی کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت بھی کروائی گئی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ،ڈی او سپیشل برانچ اورانچارج سی ٹی ڈی بھی موجود تھے۔