سکھر :وزیراعلیٰ سندھ کا برسات متاثر علاقوں کا دورہ،ڈی سی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی، انتظامیہ کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی

13

سکھر,22اگست(اے پی پی ): وزیراعلیٰ سندھ کا برسات متاثر علاقوں کا دورہ اس موقع پر ڈی سی آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وفاقی وزیر خورشید شاہ، صوبائی وزراء، ناصر شاہ، مکیش چاولہ، جام اکرام، صوبائی مشیر رسول بخش چانڈیو، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ڈویڑنل اور ضلعی انتظامیہ، سکھر کے منتخب نمائندے شریک ہوئے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سکھر میں دیگر شہروں کی طرح بارشوں سے تباہی ہوئی ہے، پانی سڑکوں پر کھڑا ہے جس سے لوگ پریشان ہیں، پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔

 وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ آگاہ کیا گیا کہ سکھر میں 4276 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، بارشوں میں 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، 17 زخمیوں کی رپورٹ آئی ہے، 19200 لوگ متاثر ہوئے ہیں، ابھی یہ رپورٹ ابتدائی ہے

اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی سی سکھر کو ہدایت کی کہ مختیارکار کے ذریعے دوبارہ نقصانات کی ڈیٹا بنائیں، چیف سیکریٹری کو ہدایت کی کہ ہر ضلع سے آفیسر کی کارکردگی کا جائزہ لیں جو آفیسر کام نہیں کر رہے ان کو گھر بھیجیں، بارشوں میں مویشی مر گئے ہیں ان کی تفصیلات جمع کریں، وزیراعلیٰ سندھ کی محکمہ لائیواسٹاک کو ہدایت ، 12377 ایکڑ جو سکھر ضلع کا 84 فیصد فصل بنتا ہے بارشوں میں تباہ ہوا ہے، 173 دیہوں میں فصلوں کو نقصان ہوا ہے۔