ملتان،26اگست(اے پی پی): انسداد ڈینگی مہم کے پانچویں دن گورنمنٹ اقبال سکینڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی میں طلباء کے درمیان پوسٹر چارٹ اور بینرز میکنگ کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔
مقابلہ جات کے بعد سکول میں سیمنار کا انعقاد ہوا جس میں اساتذہ اور پرنسپل ادارہ ہذا پروفیسر عنایت علی قریشی نے ڈینگی کی روک تھام کے بارے میں آگاہ کیا ۔
سکول میں ڈینگی مہم واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے بچوں کے اندر ڈینگی سے بچاؤ کے لیے آگاہی پیدا ہوئی۔











