وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز سے ملاقات

14

سکھر، 26 اگست( اےپی پی): چیئرمین پی پی پی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری  نے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کردی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز کے درمیان سیلاب کی تباہ کاریوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی امداد کے کوآرڈینیٹر جولین ہارنیز نے سیلاب سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے لئے اقوام متحدہ کی امداد کو سراہا۔

اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ پاکستان سے عالمی برادری کے تعاون کے لئے اپنا کردار ادا کرے،  پاکستان جلد اقوام متحدہ سے ہنگامی مدد کی بھی اپیل کرے گا۔