سکھر۔26اگست(اے پی پی ) روہڑی کے قریب روڈ حادثہ میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔جمع کے روز روہڑی بائی پاس کے قریب قومی شاھراہ انٹر چینج موڑ پر ٹرک ٹریلر سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 16 افرد زخمی ہوگئے ہیں
ایدهی مرکز سکھر کے مطابق زخمیوں کا تعلق سولنگی خاندان سے ہے جو برسات متاثرین تھے۔ نقل مکانی کے لئے جیکب آباد سے صالح پٹ جا رہے تھے کہ روہڑی بائی پاس پر حادثے کا شکار ہوئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ایدھی ایمبولینسز کے زریعے تعلقہ ہسپتال روہڑی منتقل کیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دو بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہیں جن کو ایدھی ایمبولینسز کے زریعے سول ہسپتال سکھر شفٹ کیا گیا۔ زخمیوں میں سمیع اللہ، صفیع اللہ، شاھدہ، نادیہ، زبیدہ، کریمہ، حاکمہ، صائمہ، فاضیہ، سیف اللہ، عاصمہ، فتیحا، برکت، منظور احمد، جنیرہ، رضوانہ شامل ہیں۔











