ذخیرہ اندوزوں ،گرانفروشوں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

14

رینالہ خورد،26اگست(اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پرائس مجسٹر یٹس کی کار کردگی کی فیلڈ میں لوگوں کو ریلیف دینے کے لئے اقداما ت اور گرانفروشوں کے خلاف کی گئی کاروائیوں سے جانچی جائے گی ذخیرہ اندوزوں ،گرانفروشوں کو نہ صرف جرمانے کئے جائیں بلکہ ان کے خلاف مقدمات بھی درج کروائے جائیں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں اشیاء ضروریہ کی مقرری نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت میں ممکن بنایا جائے لوگوں کی سہولت اور آسانی سب سے اولین مقصد ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کے پرائس مجسٹریٹس کی کار کردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین خالد سنپال ،اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت تمام پرائس مجسٹریٹس نے شرکت کی ایس این اے حسن وٹو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع کے 40 پرائس مجسٹریٹس نے گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 7 لاکھ 26 ہزار 500 روپے جرمانہ کیا 6 گرانفروشوں کے خلاف بھی مقدمات درج کروائے گئے اجلاس میں تمام پرائس مجسٹریٹس انفرادی کار کردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے پرائس مجسٹریٹس پر زور دیا کہ و ہ اپنے اپنے دائر ہ اختیار میں لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ ریں بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ قصبات میں بھی گرانفروشوں کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ تاجر ہمارے بھائی ہیں جائز منافع ان کا حق ہے لیکن گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ کرنے والے نہ صرف تاجر وں کی بدنامی کا باعث ہیں بلکہ جرم کا بھی ارتکاب کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں لوگوں کے مفاد کے خلاف کائی کام کسی سطح پر بھی قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس کی کار کردگی ہفتہ وار مانیٹر کی جا رہی ہے۔