محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا کے اہلکار نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف

13

پشاور، 29اگست(اے پی پی): ڈائریکٹر جنرل ایکسائز خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ایکسائز کے اہلکار نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو تمام ممکنہ ریلیف پہنچانے کے لیے ایکسائز کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے جہاں ایکسائز ٹیکسیشن آفیسر اجلال بابر کی سربراہی میں نوشہرہ اور پیرپائی میں متاثرین میں کھانا ودیگر ضروری اشیاء کی تقسیم جاری ہے

اسکے علاوہ محکمہ ایکسائز کے افسران و اہلکاروں نے سیلاب متاثرین کے لئے نوشہرہ پیرپائی کے مقام پر امدادی کیمپ قائم کیا ہے، جبکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسائز میں علیحدہ سے ڈونیشن کیمپ قائم ہے ، جہاں تمام عملہ اور  ایکسائز افسران سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے سرگرم عمل ہے۔