صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر متاثرین کو امدادی سامان پہنچانے کے مشن بھرپور طور پر جاری ہے

13

کوئٹہ، 30 اگست (اے پی پی ): وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی ہدایت پر صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر جو کہ شروع دن سے امدادی سرگرمیوں کے لیۓ وقف ہے کے زریعہ متاثرین کو امدادی سامان پہنچانے کے مشن بھرپور طور پر جاری ہے۔ منگل کے روز ہیلی کاپٹر کے زریعہ ضلع نصیر آباد کے متاثرہ علاقے بابا کوٹ میں 2000کلوگرام سے زائد خیموں خوراک خشک راشن ادویات اور پینے کے صاف پانی پر مشتمل سامان پہنچایا گیا ہیلی پیڈ کی سہولت نہ ہونے کے باعث ہیلی کاپٹر کو سڑک پر اتارا گیا۔