لاہور،31اگست(اے پی پی): گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے پولٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین عبدالکریم کی قیادت میں ملاقات کی۔ وفد نے گورنر پنجاب کو پولٹری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد نے گورنر پنجاب کو 15 ستمبر سے ایکسپو میں شروع ہونے 3 روزہ یولٹری ایکسپو میں بھی مدعو کیا ۔
گورنر پنجاب نے یونیورسٹی کے طلبا کے لیے سکالر شپ سکیم شروع کرنے کی تجویز دی۔ وفد نے گورنر پنجاب کی تجویز کو سراہا اور اس پر جلد پیشرفت کی یقین دہانی بھی کرائی۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ نے کہا کہ پولٹری سیکٹر کا ملک کی معیشت میں اہم کردار ہے. بچوں کو سکولوں میں کھانا دے کر غذائی کمی پوری کی جا سکتی ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پولٹری مصنوعات کا تعلق عام آدمی سے ہے، ان کی قیمتیں عام آدمی کی پہنچ میں ہونی چاہئیں۔ چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن عبدالریم نے کہا کہ برائلر مرغیوں کی فیڈ میں ہارمونز شامل ہونا فرضی باتیں ہیں،پولٹری پر سیلز ٹیکس کم ہونے سے عوام کو مرغی کا سستا گوشت اور انڈے فراہم کر سکتے ہیں۔
وفد نے کہا کہ مرغی کا گوشت اور انڈے عام آدمی کے لیے پروٹین اور غذائیٹ حاصل کرنے کا نسبتا سستا ذریعہ ہیں۔











